Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: کورونا وائرس، سولہ مریض انتقال کرگئے، تعاون کی اپیل ،مراد علی شاہ

شائع 31 مئ 2020 01:39pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ- فائل فوٹو

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید سولہ مریض انتقال کرگئے۔

صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد چار سو اکیاسی تک پہنچ گئی۔ چوبیس گھنٹے میں آٹھ سو پچیاسی نئے کیسز سامنے آئے۔ جن میں سے چھ سو سترہ کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ تین سو چونتیس مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے، باسٹھ مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام  سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کریں اب دیہی علاقوں میں بھی کیسزبڑھ رہے ہیں۔ ہم مل کر اس بیماری  کو شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  885نئے کیسز رپورٹ، 617کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ  334مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے احتیاط کی پھراپیل کردی۔